میت کو غسل دینے والا غسل مس میت بجالانے سے پہلےقبرستان میں مردے کو تدفین کیلئے اتار سکتا ہے یا نہیں؟


جواب: میت کو غسل دینے والے پر دیگر عبادات کے جواز کیلئے غسل مس میت بجالانا واجب ہے۔ وہ شخص اس غسل کے بجالائے بغیر کوئی عبادت نہیں کرسکتا۔ تدفین کیلئے وارث کی اجازت سے کوئی بھی بجا لاسکتا ہے۔ لیکن اگر کوئی اور موجود نہ ہو اور بامر مجبوری اس میت کو غسل دینے والے کو ہی غسل بجالانے سے پہلے میت کی تدفین کا عمل بجالانا پڑ جائے تو اس کیلئے وقتی طور پر تیمم کرکے یہ فریضہ بجالانا جائز ہے۔