میر سید محمد نوربخش اور رسالہ انسان نامہ


نسخوں میں الفاظ اور کلمات کی معمولی نوعیت کا اختلاف ایک عام سی بات ہے مگر جب ان نسخوں میں ایسا کوئی فرق سامنےآجائے جس سے مصنف یا مولف کا نظریہ اور عقیدہ مربوط ہو تو یہ قابل تحقیق بات ہے ۔ رسالہ انسان نامہ میں بھی یہی مسئلہ موجود ہے اور اسی بنا پر بعض لوگ شاہ سید محمد نوربخش قدس سرہ کے عقائد اور نظریات کے حوالے سے مختلف آراء رکھتے ہیں لہذا زیر نظر مقالے میں اس نکتے کی تحقیق کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔