غسل کے واجبات


۱۔ غسل میں نیت واجب ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ دل میںاس طرح سے کہے کہ
’’میں اللہ کی قربت حاصل کرنے کے لیے جنا بت کی ناپاکی دور کرنے اور نماز کو جائز بنانے کے لیے واجب ہونے کی بناء پر غسل کرتا/کرتی ہوں‘‘ ۔
اگر دل کیساتھ زبان پر بھی جاری ہو تو زیادہ بہتر ہے ۔
۲۔ پورے جسم کا دھونا ۔ اس طرح کہ جسم کے ہر ایک بال کے نیچے پانی پہنچے ۔
۳: ترتیب ہے اسکی صور ت یہ ہے کہ پہلے سر پر پانی ڈالے پھر دائیں جانب اور پھر بائیں جانب پانی ڈالے ۔
۴: پے در پے بجالانا ۔ اگر پانی میںاس طرح ڈبکی لگائی جائے کہ جسم کے ہر بال تک پا نی پہنچ جائے تو ترتیب ساقط اور کسی مشکل کے بغیر موالات حاصل ہوجاتاہے ۔