قلتین کیا ہے


قلتین

اگر پانی کی مقدار قلتین ہو (۱)یعنی عراقی حساب سے پانچ سو (۵۰۰)رطل اور سلطانی حساب سے تقریبا سو من ہوں اور اس میں حلال گوشت جانور کا گوبر پڑ جائے اور پانی کے تینوں اوصاف بھی تبدیل نہ ہوئے ہوں اوراس کے علاوہ مزید پانی دستیا ب بھی نہ ہو تو اس پانی سے طہارت جائز ہے تاہم اگر اس پانی میں گوبر کے سوا کوئی ناپا ک چیز پڑجائے یا کوئی شخص استجا ء کرےتو پانی سے طہارت جائز نہیں کیونکہ پانی تبدیل ہوا ہو یا نہ ہو ناپاک ہوگیا ہے وہ پانی جو لمبائی اور چوڑائی دس دس گز اور اس میں کوئی ناپاک چیز پڑ جائے تو پاک جانب سے اگر حرکت دینے پر ناپاک جانب تک حرکت نہ پہنچے اور اس پانی کا رنگ ،بو اور ذائقہ بھی تبدیل نہ ہو ا ہو تو مکروہ طور پر اس پانی سے طہارت جائز ہے ۔
میدانوں اور جنگلوں کے پانی میں اگر حلال گوشت جانور کا گوبر پڑجائے اور (اس کااوصاف ثلاثہ بھی ) تبدیل ہو ا ہو جبکہ اس کے علاوہ دوسرا پانی نہ ملے تو مجبوراً اسکاپینا اور تیمم کرنا اور چھوڑ دینابھی جائز ہے۔
پانی جو ناپاکی کو دور کرنے کے سوا کسی دوسری چیز کے ازالے کیلئے یعنی طہارتین کے حدث حکمی کو دور کرنے میں استعمال ہوا ہو وہ پاک ہے اور پاک کرنیوالانہیں اگر اس میں اتنی مقدار میں تازہ پانی ملادیاجائے کہ قلتین بن جائے چاہے تازہ پانی کم ہو یا زیادہ تو یہ پانی پاک کرنیوالابن جائیگا۔