مکروہ اوقات


مکروہ اوقات
نماز کےلئے مکروہ اوقات زمین کے کسی بھی حصے میں عین سورج کے طلوع ،غروب اور عین استواء کا وقت ہے کیونکہ ان اوقات میں غیر مسلم اپنے بتوں کی پوجا کرتے ہیںاو ر ہمیں کراہت کا حکم ان غیر مسلموں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے ہے۔
نماز صبح اور عصر کے فرض کی ادائیگی کے بعد غیر فرائض نمازیں بھی مکروہ ہیں۔ اگرتم نمازمیں ہو اور اسی دوران سورج طلوع یا غروب ہوجائے تو نماز کا وہ حصہ جو طلوع یا غروب سے قبل ادا ہوا ہو وہ ادا ہوگا اور جو طلوع یا غروب کے بعد ادا ہوا ہو وہ قضاء ہوگا یہ بات سورج سے زیادہ روشن ہے اس میں کسی تکلیف یا مشقت میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔
ہر بالغ،عاقل،مسلمان شخص نما ز و دیگر عبادات کا مکلف ہے دیگر لوگ عبادت کے مکلف نہیںکیونکہ عبادات کی بنیاد ایمان پر رکھی گئی ہے اگربنیاد ہی موجود نہ ہو اس پر کسی چیز کا رکھا جانا ممکن نہیں۔