موذن کیسا ہونا چاہئے؟


موذن کیسا ہونا چاہئے؟
مؤذن کیلئے ضروری ہے کہ مرد ہو، مسلمان ہو ،عادل ہو، عقلمند ہو تمیز دار ہو اور پختہ عقل کا مالک ہو،بالغ ہونا شرط نہیں ،اوقات کا جاننے والاہو یقینی وقت کے بعد اذان کا اہتمام کرنیوالا ہو، اوقات کا خیال رکھنے والا ہو،بلند آواز کا مالک ہو ،نیک کردار ہو ،خوش آواز ہو یا کم از کم خراب آواز کا مالک نہ ہو۔ قدرت سے کھڑا ہونیوالا ہو۔ دوران اذان قبلہ رخ ہو، اذان کو ترتیل کے ساتھ رک رک کرپڑھنے والا ہو، اقامت کو جلدی جلدی پڑھنے والا ہو۔ دونوں صورتوں میں جنابت سے پاک ہو۔ اقامت کیلئےباوضو ہو ،مغرب کے علاوہ دونوں میں تقریباً دو رکعت نما ز کا وقفہ دینے والا ہو۔ اگر باوضو نہ ہو تو کراہت کیساتھ اذان دی جاسکتی ہے لیکن اقامت صرف وہ شخص پڑھ سکتا ہے جو نماز پڑھ سکتا ہو۔