نماز کو مکروہ بنانیوالے امور


نماز کو مکروہ بنانیوالے امور
نمازکے مکروہات میں سے :
(۱) دائیں بائیں دیکھنا ۔
(۲)سجدہ گاہ کو پھونک مارنا۔
(۳) داڑھی سے کھیلنا
(۴) انگلیاں چٹخانا۔ (۵)بالوں کا گٹھا لگانا ۔
(۶)ناک صاف کرنا۔
(۷) تھوکنا یا اسے منہ میں روکے رکھنا۔
(۸) کھنکارنا۔(۹) دیر تک آنکھیں بند رکھنا ۔
(۱۰) تنگ موزہ پہننا۔
( ۱۱) انگڑائی لینا ۔
(۱۲) بول و براز کو روکے رکھنا۔
(۱۳) آہ آہ کرنابشرطیکہ یہ آہ عشق الٰہی کی آگ میں جلنے سے نہ ہو۔
( ۱۴) چھینکنے والے کو دعا دینا
(۱۵) سلام کا جواب دینا
(۱۶) عدم ممانعت کی صورتوں میںدعاکرنا بھی کراہت سے خالی نہیںتا ہم نماز باطل نہیںہوتی۔