سنن راتبہ


سنن راتبہ
روزمرہ پڑھی جانیوالی سنتوں میں صبح کیلئے فرض نماز سے پہلے اور صبح صادق کے طلوع کے بعد دو رکعتیں ہیں۔ اگر یہ دونوںصبح صادق کے طلوع سے پہلے واقع ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ ظہر کی سنتوں کی تعدادزیادہ سے زیادہ آٹھ رکعات ہے اسے فر ض سے پہلےیا بعدمیں پڑھنا یا بعض کو فرض سے پہلے اور بعض کو بعد میں بجا لانا جائزہے۔ عصر کی سنتیں ظہر کی طرح ہی ہیں تاہم ان میں سے چار رکعت تاکیدی ہیں اور اسے فرض کے بعد پڑھنا جائز نہیں۔ مغرب کی سنتیں چار رکعت ہیںاور عشاء کی دو ، ان دونوں کے بعد وتر ‘ شفع اورتہجد گیارہ رکعتوںپرمشتمل ہیں جو صبح صادق سے کچھ پہلے تک پڑھی جاسکتی ہیں۔ ظہر سے قبل پڑھی جانیوالی چار رکعت کے علاوہ سنت اور نفل نمازوں میں ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیر نا اور عشاء کی دو رکعتوں کے علاوہ تما م سنتیں کھڑے ہو کر پڑھنا سب سے بہتر ہے۔ وتر ایک اور شفع دو رکعتوں پر مشتمل ہیں یا دونوں ایک سلام کیساتھ تین رکعات ہیں جو پوری وتر کہلائیگی۔باقی آٹھ رکعات تہجد کی ہیں۔ پورا سال یا چاہے تو رمضان المبارک کے آخری نصف میں وتر کی آخری رکعت میں قنوت پڑھناسنت ہے۔ کیونکہ وتر میں قنوت کی شدید تاکید ہے۔