مقتدیوں کیلئے احکام


مقتدیوں کیلئے احکام
ماموم پر واجب ہے کہ سری نمازوں میںامام کے پیچھے فاتحہ کیساتھ کوئی بھی سورہ پڑھ لے ۔
اورجہری نمازوں میں کسی آواز کے بغیر امام کی قرأت کی کلمہ بہ کلمہ تا بعداری کرنا یا امام کے سورہ فاتحہ کے بعد پڑھنا جائز ہے جبکہ امام فاتحہ اور سورہ پڑھ کر وقفہ لے اور خاموشی سے کوئی بھی دعا پڑھتا رہے تاکہ مقتدی فاتحہ و سورہ پڑھ سکیں۔
جن نمازوں میں امام آواز کے ساتھ قرأت کرتاہو اور امام صالح ہو، خلوت وجلوت میں نمازوں کی پابندی کرتاہو تو ماموم کیلئے جائز ہے کہ فاتحہ اور سورہ نہ پڑھے اور امام کی قرأت کو دل کے کان سے سنے۔
افسوس ہی افسو س ہے اس کیلئے جو قرأت نہ پڑھے جبکہ امام بھی نیک نہ ہو بلکہ کھلاگناہگار ہو تو اس کی نماز ضائع ہوگی اور وہ آخرت میںخسارہ اٹھانے والوںمیںسے ہو گا۔
اگر کوئی نمازی امام کے رکوع کو پالے تو وہ اس ماموم کی طرح ہے جس نےپوری رکعت کو پالیا اور اگر رکوع کے بعد پالے تو رکعت شمار نہیںہوگی۔