جمعہ کے دو خطبے


جمعہ کے دو خطبے
واضح رہے کہ دونوںخطبوں میں پانچ ارکا ن ہیں.
(۱)اللہ کی حمد
(۲) نبی رحمت ﷺاور ان کی آل ؊پر درود بھیجنا جو نجات کا راستہ دکھانے والے ائمہ ہیں۔
(۳) اللہ سے ڈرانے وغیرہ جیسے ،مناسب وعظ کرنا
(۴) مختصر سی سورہ یا کئی آیتیں پڑھنا تاہم اگر آیات پڑھنے میںکوئی فائدہ نہ ہو تو سورہ پڑھنا بہتر ہے
(۵)۔ مومن اور مومنات کیلئے مغفرت کی دعا کرنا۔ پس حمد و صلوٰۃ کا لفظ دونوں خطبوں میں ضروری ہے وعظ پہلے خطبے میں اور (سورہ یا آیات کی) قرأت اور مومنین کے لئے دعا دونوں میںیا کسی ایک میںہوں تو روا ہیں۔ اگر مذکورہ تمام ارکان دونوںخطبوں میں شامل کرلئے جائیں تو ان کی فضیلت کوئی مخفی نہیں،خطبوں کو نماز پر مقدم کرنا واجب ہے۔
(۶) خطیب کو قدرت سے کھڑا ہوناچاہیے۔ اگر وہ قاصر ہو تو اسے نماز کی طرح بیٹھ کرخطبہ دینا جائز ہے۔
(۷) دونوں خطبوں کے درمیان اطمینان سے بیٹھنا ۔
اگر د ونوں خطبے زوال سے قبل اور نماز زوال کے بعد واقع ہوجائے تو جمعہ باطل نہیں خطبوں کی ادائیگی کیلئے طہارت شرط نہیں۔ کیونکہ روا ہے کہ خطبہ دینے والا امام کے علاوہ کوئی دوسرا ہو خطبہ اور نماز کے درمیان اقامت کے علاوہ کوئی اور وقفہ دینا جائز نہیں۔

خطبہ جمعہ کی سنتیں

(۱) سنت ہے کہ خطبہ بلیغ ہو اور سمجھنے کیلئے آسان ہو مشکل الفاظ سے خالی ہو ۔
(۲) اختصار کا حامل ہو ۔
( ۳) خطیب لوگو ں کی طرف رخ کیے ہو تاہم اگر پیٹھ کئے ہوئے ہو اور مقتدیوں میں سے بعض ان کے خطبے کو سن کر سمجھ سکتے ہوں تو کافی ہے ۔
(۴) دورا ن خطبہ دائیںبائیںنہ دیکھے ۔
(۵) اپنے ہاتھ میںکوئی تلوار ، عصا،نیزہ یا کمان رکھے اور اس پر سہارا کئے رکھے۔
(۶)عمامہ باندھے۔
(۷)چادر اوڑھے، عمامہ یا عبا یا دونوں میںسے ایک سیا ہ رنگ کی ہو یا بھڑکیلے رنگ کی ہو۔
(۱) سنت ہے کہ خطبہ بلیغ ہو اور سمجھنے کیلئے آسان ہو مشکل الفاظ سے خالی ہو ۔
(۲) اختصار کا حامل ہو ۔
( ۳) خطیب لوگو ں کی طرف رخ کیے ہو تاہم اگر پیٹھ کئے ہوئے ہو اور مقتدیوں میں سے بعض ان کے خطبے کو سن کر سمجھ سکتے ہوں تو کافی ہے ۔
(۴) دورا ن خطبہ دائیں بائیں نہ دیکھے ۔
(۵) اپنے ہاتھ میں کوئی تلوار ، عصا،نیزہ یا کمان رکھے اور اس پر سہارا کئے رکھے۔
(۶)عمامہ باندھے۔
(۷)چادر اوڑھے، عمامہ یا عبا یا دونوں میںسے ایک سیا ہ رنگ کی ہو یا بھڑکیلے رنگ کی ہو۔
(۸) اگر کوئی سلام کرے تو وہ آہستہ سے جواب دے ۔
(۹)منبر پر چڑھنے کے بعد خطبہ سے پہلے تھوڑی دیر کیلئے بیٹھ جائے پھر کھڑا ہو کر بلند آوازسے خطبہ دے۔ اگر قدرت ہو تو ظالموں کیلئے بددعاکرے ورنہ اس کے شر سے بچنے کی دعا کرے۔ جب خطیب منبرپر چڑھ جائے تو خطبہ سنے یا نہ سنے خاموش رہنا واجب ہے۔ خطبہ کے دوران نماز پڑھنا مکروہ ہے اگر خطبہ عربی کے علاوہ عجمی زبانوں میںدیا جائے تو جائز ہے۔