روزے کا بیان


روزے کا بیان

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے! ’’اے ایمان والو !تم سے پہلے لوگوں کی طرح تم پر چند دنوں کے روزے فرض کئے گئے ہیںتاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔ پس تم میں سے جو بیمار ہویا سفر میں ہو تو بعد کے دنوں میں رکھ لو اور جو لوگ اسکی طاقت نہیں رکھتے وہ ایک مسکین کا کھانا فدیہ دے۔جس نے نیکی کا کام کیا تو یہ اس کیلئے اچھاہو گا اور تمہارا روزہ رکھنا تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کیلئے ہدایت،ہدایات کی واضح نشانی اور (حق و باطل میں) فرق کرنیوالاہے ۔ پس تم میں سے جو اس ماہ میں حاضر ہو وہ روزہ رکھے اور جو مریض ہو یا سفر میں ہوتو بعد کے دنوں میں رکھے۔ اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے مشکل نہیں چاہتا تاکہ اس مدت کو پورا کر و اور تم ہدایت پانے پر اللہ کی بڑائی بیان کرو اور امید ہے کہ تم لوگ شکر گزار بن جاؤ۔‘‘