مسنون افعال


مسنون افعال
رمضان میں سنتیں یہ ہیں:
(۱)سحری کرنا
(۲) غروب آفتاب کے یقین کے بعد افطار میں جلدی کرنا۔
(۳)بادل اور پہاڑوں سے ڈھکے افقی علاقوں میں دیر سے کرنا۔
(۴)کھجور یا پانی سے افطار۔
(۵) افطار کے وقت یہ پڑھنا ’’اے رب میںنے تیرے لئے روزہ رکھا ، تجھ پر ایمان لایا ،تیرے رزق سے افطار کیا اور تجھ پر توکل کیا‘‘
( ۶) دیگر مہینوں کے مقابلے میں کثرت سے تلاوتِ قرآن
(۷)کثرت سے ذکر۔
(۸) کثرت سے دعا۔
( ۹)سرد ایام میں پورا مہینہ اعتکاف بیٹھنا۔ آخری عشرے میں زیادہ تاکید ہے ۔
(۱۰) مسواک کرنا اگر چہ گیلی لکڑی سے ہی ہو ۔