مسنون روزے


وہ روزے جو سنت ہیں : ۔
(۱) ہفتے میں پیر اور جمعرات کے روزے رکھنا۔
( ۲) مہینے میں ایام بیض یعنی ہر ماہ کی تیرہ ،چودہ اور پندرہ تاریخ کے روزے رکھنا۔
(۳) سال میںعاشورہ اور تاسوعا کے روزے رکھنا۔
(۴)یوم عرفہ (نویں ذی الحجہ )اور
( ۵) ماہ شوال کے چھ روزے رکھنا۔ یہ چھ کسی معین دنوں میں مسنون نہیں ہیں نہ ہی پے در پے رکھنا ضروری ہے تاہم مسلسل رکھنا افضل ہے۔
مسنون روزہ شروع ہونے پر واجب نہیں ہوتا تاہم زوال کے بعد کسی عذر کے بغیر توڑنا مکروہ ہے۔ کھانے کی دعوت دی جائے تو نفلی روزہ توڑنا افضل ہے۔ مسافر اور مریض جو روزہ کی طاقت رکھتے ہو ں انہوں نے سفر میں یا مرض میںاگر روزہ افطار کیا ہو تو اس کی قضاءواجب ہے اورقضاء کے ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو ایک مد کی مقدار کھاناکھلانا مسنون ہے۔ روزہ دار کیلئے لگاتار دودن (کچھ کھائے بغیر) روزہ رکھنا مکروہ ہے۔ صبح صادق کے طلوع ہونے میں شک ہو جا ئے تو سحری کھانا جا ئز نہیں ۔