حرام و مکروہ حج


حرام و مکروہ حج
نماز چھوڑنے ،روزہ توڑنے اور ان لوگوں پر جو صرف شہرت چاہتے ہیں ، حج حرام ہے ۔ حج اس شخص کیلئے مکروہ ہے جس کے پاس وجوب حج کے اسباب مثلاً راستے کے اخراجات، سواری وغیرہ حاصل نہ ہوں اور وہ قافلہ کے کھانوں پر بھروسہ کرکے حج کوچلے ۔

عورت محرم کے بغیر حج نہیں کرسکتی
عورت کیلئے خاوند یاکسی محرم کے بغیر حج جائز نہیں درآں حالیکہ وہ اور مکہ میں تین دن کی مسافت ہو ۔ تاہم اس کے ساتھ اگر نیک چلن خواتین کثیر تعداد میں ہوں اور وہ ا ن کی ہمراہی سے مطمئن ہو (بغیر محرم اور شوہر کے حج کر سکتی ہے )