احرام سے پہلے


احرام سے پہلے
جب وہ احرام کا ارادہ کرے تو غسل کرناسنت اور وضوکر نا واجب ہے۔ واجبی طور پر ایک پاجامہ اور چادر پہنے۔ دونوں نئے ہوں یا دھلے ہوئے ہو ں اور سفید ہوں۔ احرام سے قبل صفائی کرنا، خوشبو لگانا،ناخن تراشنا ،سر مونڈنا،مونچھیںکاٹنا، دونوں بغلوں کے بال اکھاڑنا یا مونڈنا اور دونوں کی صفائی کرنا مستحب ہے ۔ پھر دو رکعت نماز پڑھے اور حاضر وقت کی فرض نماز پڑھ لے تو بھی کافی ہے ۔

حج کی نیتیں
حج مفرد کی نیت ۔’’اے رب! میں حج کا ارادہ کرتا ہوں ‘‘، حج تمتع ہو ’’اے رب میں عمرہ پھر حج کا ارادہ کرتا ہوں‘‘ حج قارن ہو تو ،’’حج پھر عمرہ ‘‘ تو میرے لئے اسے آسان کر( ۱)اور مجھ سے قبول فرما۔پھر اپنی نماز کے بعد تلبیہ پڑھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
نیت حج مفرد: ’اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْحَجَّ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلْہُ مِنِّی۔
نیت تمتع: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْعُمْرَۃَ ثُمَّ الْحَجَّ فَیَسِّرْہُمَا لِیْ وَتَقَبَّلْہُمَا مِنِّی
نیت حج قارن : اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ فَیَسِّرْہُمَا لِیْ وَتَقَبَّلْہُمَامِنِّی