فتح سے قبل اسلام قبول کرنیوالوں، خواتین اور بچوں کا مسئلہ
اگر کوئی کافر فتح سے پہلے مسلمان ہو جائے تو اسکا خون، مال اور اسکی نابالغ اولاد محفوظ ہوگی کیونکہ نابالغ اولاد والدین میں سے ایمان لانیوالے کے تابع ہوتی ہے۔ میدان جنگ سے کوئی غلام مسلمان ہوجائے تووہ آزاد ہو جائیگا ۔گرفتاری پر عورتیں اور بچے ملکیت بن جائینگے ۔

بالغوں کیساتھ کیا کیا جائے؟
بالغ مردوں کے بارے میں امام کو انہیں قتل کرنے، غلام بنانے یا احسان کرکے چھوڑ دینے اوردشمن کے ہاتھوں اسیر شخص یا مال بدلے میں دینے کا اختیار حاصل ہے پس امام ایسی کارروائی کرے جس میں اسلام کی بھلائی ہو ۔ گرفتاری کے معاملے میں بت پرست اور اہل کتاب برابر ہیں حرمت والے مہینوںمیں ان کی حرمت جاننے والوں سے جنگ حرام ہے۔ جو ان کی حرمت نہیں جانتے ان سے جنگ میں کوئی حرج نہیں۔