نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان


نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان
فرمان خداوندی ہے کہ تم وہ بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے نیکیوں کا حکم دینے اور برائیوں سے روکنے کے لئے منتخب کئے گئے ہو اور تم اللہ پرایمان رکھتے ہو ۔
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ’’تم میں سے کوئی برائی کو دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے روکے۔ اگر استطاعت نہ ہو تو زبان سے اور اگر اسکی بھی استطاعت نہ ہو تودل سے روکے یہ ایمان کی کمزور ترین صورت ہے۔
احتساب سے مراد یہی دونوں ہے اور احتساب بڑے اصول دین میںسے ہے کیونکہ انبیاء ؊ کی دعوت اسی احتساب کا ہی حصہ تھا اور اولیا ئے عظام  کی رہنمائی بھی اسی کی قسم ہے ۔ جہاد بھی اسی کی ایک کڑی ہے بلکہ جنس احتساب کے دائرہ کا ر میں تمام اچھائیاں اور برائیاں سب آتی ہیں۔