نکاح کا بیان


نکاح کا بیان
نکاح کرنے کا قرآنی حکم
اللہ جل ثناء کافرمان ہے’’۔اگر خوف ہو کہ تم یتیموںکیساتھ انصاف نہیں کر سکو گے توخواتین میں سے پسندیدہ دویاتین یاچار سے نکاح کرو۔پھراگر تمہیںاس کا اندیشہ ہو کہ تم ان میں انصاف نہ کر سکو گےتو ایک ہی پر اکتفاکرویازرخریدکنیز پر اکتفاکرو، یہ تدبیر بےانصافی نہ کرنے کی بہت قرین قیاس ہے۔ عورتوں کو ان کا حق مہر خوشی سے دیا کرو، اگر وہ انہیںخوشی سے کوئی حصہ معاف کردے توخوشی سے اسے کھائو‘‘۔

مزید فرمایا’’تم غیرشادی شدہ افراد ‘ صالح غلاموں اور کنیزوں کا نکاح کیا کرو۔ اگر وہ تنگدست ہوں تو اللہ اپنے فضل سے تونگر بنادیگا اور اللہ وسعت والااور علم والاہے‘‘۔

نکاح کا حکم حدیث نبویؐ سے

رسول اللہﷺ نے فرما یا ۔نکاح میری سنت ہے ۔جس نے میری سنت سے منہ پھیراوہ مجھ سے نہیں۔
مزید آپؐنے فرمایا! ’’نکاح کرو نسل بڑھائواور تعداد میںاضافہ کرو۔بیشک میںقیا مت کو دیگر امتوںمیں تم پر فخر کرونگا اگر چہ وہ سقط شدہ ہی کیو ں نہ ہو ۔