کنیزسے جنسی تعلق کی صورتیں


کنیزسے جنسی تعلق کی صورتیں
کنیزوں کی ملکیت تعداد پرمنحصر نہیں تاہم کنیزوں میں جنسی تعلق میں دوبہنوں کو یکجا کرنا جائزنہیں ۔ ملکیت کیلئے جائز ہے۔ اگر آقا مدخولہ کنیز کی بہن سے جنسی تعلق کا خواہاں ہو توپہلے مدخولہ کنیز کو فروخت، ہبہ یاآزاد کرکے اپنیملکیت سے نکالناہوگا تاکہ جنسی رابطہ جائز ہوسکے ۔ کنیز کی ماں اور بیٹی سے جنسی تعلق ملکیت کے باوجود ہمیشہ کیلئے حرام ہے ۔ باپ کی کنیز سے جنسی رابطہ بیٹے کیلئے جائز نہیں نہ ہی بیٹے کی لونڈی سے جنسی رابطہ باپ کیلئے جائز ہے اگربیٹا کم عمر ہوتوباپ کے لئے جائز ہےکہ کمسن بیٹے کی لونڈی کی قیمت لگائے اوراپنی ملکیت بناکرجنسی تعلق قائم کرے ۔ کسی مالک کے لئے جائز نہیں کہ اپنی کنیز سے خود نکاح کرے مگریہ کہ وہ اسے آزاد کردے پھر نکاح کرے اور اس کا کسی دوسرے سے نکاح کراناجائزہے۔