نکاح کی مختلف صورتیں اور ان کا حکم


نکاح کی مختلف صورتیں اور ان کا حکم

غلام اور کنیز کا نکاح
فرد مملوک کا نکاح چاہے غلام ہویاکنیز،آقا کی اجازت کے بغیر جائز نہیں۔ دویا دو سے زیادہ مالکوںکیلئے مشترکہ کنیز سے جنسی تعلق جائز نہیں۔آزادعورت کے ہوتے ہوئے کنیز سے نکاح جائز نہیں۔ برعکس صورت جائزہے۔

مسلمان خاتون کا غیر مسلم سے نکاح حرام ہے
کسی مسلمان خاتون کا غیرمسلم سے نکاح جائز نہیں۔

اہل کتاب سے نکاح
مہلت کی مدت ختم ہونے سے پہلے مسلمان کا اہل کتاب خاتون سے نکاح جائز ، الٹی صورت جائز نہیں تھی تاہم اب مہلت نہ ہونے پر ان سے نکاح جائز نہیں۔ معاہدے کی مہلت ختم ہونے پر ان کا حکم مشرکوں کی طرح ہے۔ چنانچہ ان سے جزیہ بھی قبول نہیں کیاجائیگا اورانہیں دوبارہ اسلام کی دعوت دی جائیگی۔ اگرقبول کرلیاتویہی مقصد ہے اگر قبول نہ کرے تو انہیں قتل کردیاجائے۔ زندیقوں کاحکم مشرکین کی طرح ہے۔

بدکاروں کا نکاح
زانی کا زانیہ سے نکاح دونوںکی توبہ کے بعدجائز ہے کیونکہ نکاح کے معاملے میںحرام(فعل) حلال کو حرام نہیں بناتا۔