حقوق کامسئلہ


حقوق کامسئلہ
نکاح،طلاق اور عدت کی صور توںمیںلونڈی کے حقوق آزاد عورت کے مقابلے میں نصف ہوتے ہیں۔ آزاد عورت کے شوہر کیلئے کنیز سے نکاح جائز نہیں۔تاہم اگر اسکی منکوحہ بیوی کنیز ہوتو آزاد عورت سے نکاح جائز ہے۔ جب دونوںیکجاہوں تونفقہ اور راتوںکی باری میںکنیز کا حصہ آزاد عورت کا نصف ہوگا۔ کنیز کودوطلاقیںجبکہ آزاد عورت کوتین طلاقیںپڑسکتی ہیں ۔کنیز کی عدت آزاد عورت کی نصف ہوگی حاملہ ہو تونہیں‘ اس حالت میں دونوں میںفرق نہیں۔ غلام کیلئے دوآزاد یا ایک آزاد عورت اور دوکنیز سے شادی جائز ہے۔