حرمت کی مزید صورتیں


حرمت کی مزید صورتیں

اگر کسی کی دوبیویا ں ایک بڑی دوسری چھوٹی ہو۔ بڑی چھوٹی بیوی کودودھ پلادے تو دونوں اس پر ہمیشہ کیلئے حرا م ہیں بشرطیکہ بڑی بیوی کیساتھ ہمبستری کی ہو۔ اگر نہیں کی ہو تو صرف بڑی بیوی حر ام ہے۔ اگر بیوی اس حرمت سے باخبر ہو تو اس کو مہر نہیں ملے گا ‘اگر بے خبر ہوتو مہر ملے گا۔تمام صورتوں میںکمسن بیوی کا مہر ساقط نہیں ہوگا۔ اگر کسی کی مدخولہ طلاق یافتہ عور ت اس شخص کی دودھ پیتی بیوی کودودھ پلادے تودونوں اس پر ہمیشہ کیلئے حرام ہوجائیں گی۔