درست خریدو فروخت کی اقسام


بیع مرابحہ،مواضعہ اورتولیہ درست ہیں۔

بیع مرابحہ
مرابحہ: ابتدائی عقدکے ذریعے اپنی ملکیت کی چیز اسی قیمت پرمنافع کے ساتھ کسی کو منتقل کرنا۔

بیع مواضعہ
مواضعہ: یعنی اپنی ملکیت کی چیز ابتدائی عقد کے ذریعے اس کی قیمت میں مختصر کمی کیساتھ کسی کو منتقل کرنا۔

بیع تولیہ
تولیہ:یعنی اپنی ملکیت کی چیز ابتدائی عقد کے ذریعے کسی منافع یا کمی کے بغیر اسی قیمت میںکسی کو منتقل کی جائے۔

قیمت اور منافع کا تعین ضروری ہے
بیع مرابحہ،مواضعہ اور تولیہ میںاصل مال کا تعین کرنا اور اس پر منافع کی اضافی رقم یا نرمی کے طورپر کمی یا سچائی کی بنیادپر برابر ی کی مقدار کا تعین واجب ہے۔اگرفروخت کنندہ اصل مال میں سچ نہ بولے اور اس کاجھوٹ کھل جائے توخریدار کو اسکی واپسی اور قبول کرنےکا اختیا ر حاصل ہوگا۔
چنانچہ اسے چاہیے کہ وہ کسی زیادتی وکمی اورکسی حیلے کے بغیریہ کہے کہ میںنے یہ چیز اتنی قیمت میںخریدی ہے اگر فروخت کنندہ اصل زرپر دھوبی یارنگ کرنے والاوغیرہ کی اجرت کااضافہ کرناچاہے تووہ یوںکہے کہ یہ چیز مجھے اتنے کی پڑی ہے یا اس کی قیمت اتنی ہوگی۔

خریدو فروخت کی مختلف صورتیں

اگرکوئی ساما ن خریدے تو بعض کونفع کے ساتھ فروخت کرنا جائز نہیں جبکہ ان کے اجزاء برابر ہو تاہم خریدار کو سامان کی حالت سے باخبرکرنے کے بعد ایساکرناجائز ہے۔ اگرکوئی کسی حاملہ حیوان کوخریدے پھربچہ جنے اور وہ چاہے اس کوبیچ دے اوراس کے بچے کوفروخت نہ کرناچاہے تو خریدار کو اس کی اطلاع دیئے بغیر جائز نہیں۔