جشن مولود کعبہ علیہ السلام و یوم ولادت امیر کبیررحمۃ اللہ علیہ پر تقریبات


01/04/2018

.ملک بھر میں جشن مولود کعبہ حضرت مولائے متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور یوم ولادت حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی علی ثانی علیہ الرحمہ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گی

:بلتستان گنگچھے

.کریس میں ولادت کانفرنس زیر صدارت رہبر معظم پیر طریقت حضرت سید محمد شاہ نورانی مد الضلہ العالی منعقد ہوئی

:بلتستان سکردو

شگر سکردومیں جلسہ زیر الحاج پیرزادہ سید شمس الدین المو سوی منعقد ہوئی

:کراچی

عید سعید کے موقع پر جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی میں نوربخشیہ یوتھ موومنٹ پاکستان کراچی یونٹ کے تحت ظہور ولایت کانفرنس منعقد ہوئی. جس میں جید علمائے کرام حضرت علامہ شیخ  سکندر حسین، حضرت علامہ شیخ‌ محسن اشراقی، حضرت علامہ سید محمد شاہ غورسے، حضرت علامہ شیخ محمد یونس سلتروی سمیت اسکالرز اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی
.علمائے کرام نے دونوں ہستیوں‌کی حالات زندگی پر سیر حاصل گفتگو کی. اس موقع پر نوربخشی نونہالوں‌نے شاندار الفاظ میں گلہائے عقیدت پیش کئے


اس موقع پر جامعہ اسلامیہ صؤفیہ امامیہ نوربخشیہ کے چودہ طلبا کو شرف فراغت سے بھی نوازا گیا. ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں.

مولانا مشرف حسین سبطین شگری
مولانا سکندر حسین حیدری ڈوغنی
مولانا ندیم حسین امامی غورسے
مولانا ابراہیم خلیل مچلوی
مولانا نواز علی غازی سر مو
سید اکبر شاہ کاظمی سرمو
مولانا منظور حسین کھسمن شگری
مولانا اظہر حسین کرامتی تھگسوی
مولانا سراج الحق سراجی تھلوی
مولانا وھاب علی انصاری غورسے
مولانا محمد حسنین ترابی شگری
مولانا نذیر حسین نساجی کھرکوی
سید محمد نعیم الموسوی ہلدی
مولانا صغیر علی عاصی تھگسوی

:اسلام آباد

جامع مسجد شاہ قاسم فیض بخش علی پور اسلام آباد میں بھی دن کی مناست سے شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا. محفل سے خطاب کرتے ہوئے سید طاہر علی شاہ کاندے نے مولائے متقیان کی ولادت باسعادت کے پرنور واقعہ تفصیل سے ذکرکیا

کسے را میسر نہ شد ایں سعادت
بکعبہ ولادت بمسجد شہادت


دیگر تحریریں