تین رمضان المبارک – یوم شہادت جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا


19/05/2018

جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا حضورِ اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی چہیتی بیٹی کہ جن کی تعظیم کے لئے رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم اپنی نشت سے کھڑے ہوجاتے تھے۔ دختر رسول خدا حضرت بی بی فاطمہ زہرہ کا یوم شہادت آج پاکستان سمیت تمام عالم اسلام میں عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے ۔۔
صدیقہٴ کبریٰ ، جگر گوشہ رسول، زوجہٴ علی بن ابی طالب،ام الحسنین، جنت کی عورتوں کی سردار،فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی حیاتِ طیبہ سے نور کی ایسی کرنیں جلوہ گر ہوئیں کہ ، رسول اسلام(ص) نے آپ کی سیرتِ طاہرہ ہر مسلمان خاتون کے لئے اسوہ قرار دی،۔۔ جناب فاطمہ زہرا (س) نےاپنی مادر گرامی ام المومنین جنابِ حضرت خدیجۃ الکبر (س) کے وصال کے بعد اپنے بابا کی ایسی خدمت کی رسول اکرم ص نے انہیں امِ ابیہہ کا لقب دیا یعنی جو اپنی باپ کی ماں ہے،خداوند تبارک و تعالی نے آپ کی شان میں سورۂ کوثر نازل فرمائی۔ حضرت سیدہ زہرا سلام الله علیہا خانہ نبوت کے گلستان کا وہ پھول تھیں جن کی تعظیم کو رسول کھڑے ہوجاتے تھے۔۔ آپ کے لئے رسول اللہ ص نے فرمایا فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی۔آپ کے کف کی بات آئی تو حضرت علی علیہ السلام سے بہتر آپ کا کوئی ہمسر نہ ملا،رسول خدا نے خانہ زہرا کے سامنے کھڑے ہوکر وصیت کی کہ اے لوگو میرے بعد اس گھر کا خیال رکھنا جس میں میری بیٹی اور میرے نواسے نواسیاں رہتی ہیں۔آپ نے اپنی حیاتِ مبارکہ کہ نو برس اپنے بابا کے گھر گزارے اور کل نو برس خاوند حضرت علیٗ مرتضیٰ علیہ السلام کے گھر عبادت خدا وندی اور شوہر کی اطاعت میں بتائے،آپ کی شہادت 3 رمضان المبارک کو ہوئی۔ آپ کی المناک شہادت سے عالمِ اسلام آج تک سوگوار ہے۔۔ آپ کے پسران و دختران میں امامِ حسن امام حسین، جناب زینب جنابِ ام کلثوم اور جناب ٘محسن شامل ہیں…

القاب حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور وجہ تسمیہ


دیگر تحریریں