نوربخشی تاریخ میں پہلی بار ”قرآن حکیم“ کا اردو ترجمہ منظر عام پر آگیا . قوم کو مبارک ہو.


11/06/2018

نوربخشی تاریخ میں پہلی بار ”قرآن حکیم“ کا اردو ترجمہ منظر عام پر آگیا ہے۔ تقریب رونمائی شب قدر یعنی شب نزول قرآن کو جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی میں منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، سادات عظام، طلبا کرام اور غیور نوربخشی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
مقررین نے قرآن پاک کے ترجمے کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قرآن پاک سمیت نوربخشی تعلیمات کے فروغ کیلئے موثر کوششیں جاری رہیں گی. اشاعت کی. تقریب سے جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کے اساتذہ کرام صدر مدرسین جناب علامہ شیخ سکندر حسین، نائب صدر مدرسین جناب علامہ الحاج شیخ محمد محسن اشراقی اور سعادت کرنے والی انجمن فلاح و بہبودی نوربخشی بلتستانیاں رجسٹرڈ کراچی کے صدر سید مرتضیٰ نے خطاب کیا. مقررین نے اشاعتی مراحل میں‌ کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جناب مولانا محمد حسن شاد انتہائی جانفشانی اور عرقریزی کو شاندار انداز میں پذیرائی بخشی گئی.

انتہائی سلیس زبان‘انتہائی دیدہ زیب، دو رنگوں اور مضبوط جلد بندی میں . بہت جلد Noorbakhshia.comپر بھی ترجمہ دستیاب ہوگا

پہلی بار اردو میں قرآن مجید کا انتہائی سلیس زبان میں ترجمہ کرنے پر سب سے پہلے نوربخشیہ آئی ٹی ٹیم جناب فخر صوفیہ امامیہ نوربخشیہ علامہ سید علی الموسوی کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اس کے بعد جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے علمائے کرام اور انجمن فلاح و بہبودی نوربخشی بلتستانیاں رجسٹرڈ کراچی کے اراکین کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے کیونکہ ان کے تعاون، محنت اور خلوص سے ہی یہ سنگ میل طے کرنا ممکن ہوا ہے ۔ ساتھ ہی پہلی بار ملت نوربخشیہ کی جانب سے قرآن پاک کا ترجمہ منظر عام پر لانے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہے.
۔ اللہ تعالی ہمیں اسی طرح دین حقہ کی خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے ۔ آمین یا رب العالمین

 

 


دیگر تحریریں