نوربخشیہ ڈاٹ کام سے پوری دنیا میں مسلک کا پیغام موثر انداز میں پہنچایا جاسکے گا، ڈاکٹر انجینئر نذیر حسین 


16/12/2018

ممتاز اسکالر انجینئر ڈاکٹر نذیر حسین نے نوربخشی تعلیمات کے فروغ کیلئے نوربخشی ویب سائٹ کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوربخشیہ ڈاٹ کام سے پوری دنیا میں مسلک کا پیغام پہنچایا جاسکے گا۔ آج راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر نوربخشیہ آئی ٹی ٹیم کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری زبان تصوفانہ اور اخلاقات کا آئینہ دار ہونا چاہئے تاکہ دنیا ہماری تعلیمات کو بہتر انداز میں لے سکے۔  ملاقات کرنے والوں میں علامہ سید علی الموسوی میر واعظ خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ امر پورہ راولپنڈی،علامہ الحاج پیر زادہ سید شمس الدین، نگراں اعجاز حسین غریبی، انجینئرز محمد جعفر خپلوی، عابد حسین ہلدوی، محمد اشرف کریسی ، لیاقت اشرف کریسی، رابطہ کار سید ازلان شاہ، سید نجم الدین اور دیگر شامل تھے۔
Engineer Nazir Noorbakhshia

ممتاز نوربخشی اسکالر نے مزید کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ہے کہ جو کوئی ہماری تعلیمات کا ایک حصہ بھی یاد کرلے اس کی شفاعت کی ذمہ داری میں خود لیتا ہوں اس لئے میری نظر میں تعلیمات محمد و آل محمد پر کوئی ایک صفحہ بھی لکھےتو وہ بھی قابل قدر اور قابل تحسین ہے۔  انہوں نے کہا تعلیمات نوربخشیہ پر کام کرنے والے علمائے کرام کی قدردانی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ڈاکٹر انجینئر نذیر حسین کا مزید کہنا تھا کہ بلتستان میں تاریخ نویسی پر کام نہ ہونے کے برابر ہے اس موضوع پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔  نوربخشیہ ڈاٹ کام پر فارسی سیکشن کے افتتاح کے حوالے سے انہوں نے کہا فارسی زبان سے شغف رکھنے اور اس زبان کے ذریعے تحقیق کرنے والے دنیا میں بہت محققین موجود ہیں ۔ اس سیکشن کے ذریعے ہمارے بزرگان دین کی تعلیمات اور کتابیں جو اکثر فارسی زبان میں ہے، دنیا کے سامنے رکھنے میں موثر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہر قسم کا قولی، فعلی اور قلمی تعاون نوربخشیہ ویب سائٹ کیلئے حاضر ہیں۔

Engineer Nazir Noorbakhshia


دیگر تحریریں