راولپنڈی:‌ نوربخشیہ آئی ٹی ٹیم کی زیرنگرانی “عصر حاضر کے مسائل اور نوجوانوں کا کردار” کے موضوع پر نشست


23/12/2018

نوربخشیہ آئی ٹی ٹیم کی زیرنگرانی نوربخشیہ یوتھ موومنٹ اور نوربخش اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام “عصر حاضر کے مسائل اور نوجوانوں کا کردار” کے موضوع پر سوال و جواب کی ایک نشست خانقاہ معلی شاہ سید محمد نوربخش صوفیہ امامیہ نوربخشیہ امرپورہ راولپنڈی میں ہوئی۔

نشست کے دوران نوجوانوں نے علمائے کرام سے دور حاضر میں نوجوانوں کے کردار، اہمیت اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سوالات کئے۔ علمائے کرام نے انتہائی متانت کیساتھ تمام سوالوں کے مدلل جوابات دیئے۔


علمائے کرام نے اس موقع پر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ دین سے دوری ہے۔ اگر نوجوان دین کے قریب رہے تو دین میں نوجوانوں کی پیدائش سے لے کر زندگی کے ہر مرحلے پر تربیت کے ز
رین اصول موجود ہیں۔ انہوں نے کہا میڈیا تعلیمات نوربخش کے فروغ کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ نوربخشیہ آئی ٹی ٹیم نے ویب سائٹ کے ذریعے تعلیمات نوربخشیہ کو فروغ دینے کا ایک نہایت ہی قابل تحسین قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں موبائل اور کمپیوٹرز کے ذریعے اس ویب سائٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان مسائل کے حوالے سے شش و پنج کا شکار ہوئے بغیر سوالات ویب سائٹ پر موجود ای میل آئی ڈی پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ انہیں علمائے کرام کی مشاورت سے سوالات کا جواب ویب سائٹ پر ہی دیا جائےگا۔
نشست میں علامہ سید محمد صاحب میرواعظ سرمیک، علامہ سید علی الموسوی میرواعظ خانقاہ معلی شاہ سید محمد نوربخش امرپورہ راولپنڈی، علامہ الحاج پیرزادہ سید شمس الدین، علامہ الحاج شیخ محمد یونس سلتروی، سید ریاض حسین الموسوی سمیت راولپنڈی، علی پوراسلام آباد اور چکری سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض اعجاز حسین غریبی اور سید ازلان شاہ سے ادا کئے۔


دیگر تحریریں