جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام


26/11/2019

جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

مورخہ 24 نومبر 2019 اتوار بعد از نماز ظہر خدیجۃ الکبری ہال میں مکتب خامس آل عباء کراچی محمود آباد کی طالبات کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ زیر صدارت علامہ شیخ محمد محسن اشراقی منعقد ہوا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مریم قاسم اور نازیہ حیدر نے سرانجام دییے۔ تلاوت کلام کا شرف کائنات شیر علی کو ملا ۔ اس کے بعد ارچو تبسم گروپ نےدعائے توسل پیش کی اس کے بعد شانزہ نورمحمد، ارچو مہک گروپ اور شہزین گروپ نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ تقریر پیش کرنے والی طالبات میں سکینہ موسی اور ارچو طیبہ شامل تھیں جنہوں نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ مولانا مشرف حسین شگری اور سراج الحق سراجی نےبھی اظہار خیال کیا۔ مکتب خامس آل عباء کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔
آخر میں صدر جلسہ علامہ شیخ محمد محسن اشراقی نے اپنے زریں خیالات سے سامین کو نوازا۔ بعد ازاں دعا امام زین العابدین علیہ السلام اور درودوسلام کی گونج میں اس پروقار پرنور محفل کا اختتام ہوا۔


دیگر تحریریں