وزیر محمد شفیق کی وفات پر جانشين پیر طریقت سید محمد شاہ نورانی، پیرزادہ سید شمس الدين موسوی کا تعزیتی بیان


06/02/2020

وزیر محمد شفیق کی وفات پر جانشين پیر طریقت سید محمد شاہ نورانی، پیرزادہ سید شمس الدين موسوی کا تعزیتی بیان
بسم اللہ تعالیٰ
انا للہ وانا الیہ راجعون
سابق صدر انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ اقبال پورہ، امر پورہ راولپنڈی کے صدر و وزیر معدنیات گلگت بلتستان جناب محمد شفیق کی اچانک وفات پر مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے تمام پیروکاروں کی طرف سے ان کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ان کی مذہبی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. یقیناً مرحوم نے اپنی صدارت کے دوران جامع مسجد شاہ سید محمد نوربخش راولپنڈی کی تعمیر میں گراں قدر خدمات انجام دیا اور ممبر اسمبلی بننے کے بعد مشہ بروم ضلع گنگچھے میں زبردست ترقیاتی امور انجام دیا.
مرحوم ایک سیاسی اور مذہبی شخصیت ہونے کے ساتھ عاشق امام حسین علیہ السلام بھی تھے.
دعا گو ہوں کہ مرحوم کو خدا جنت الفردوس میں جوار آلِ محمد میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے.
آمین
سید شمس الدین موسوی


دیگر تحریریں