ممتاز عالم دین اخوند محمد تقی الحسینی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا


17/05/2020


کھرکوہ: خطیب جمعہ والجماعت خانقاہ معلیٰ صوفیہ امامیہ نور بخشیہ کھرکوہ مندک ، مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے ممتاز عالم دین۔ مترجم، و مصنف اور عاشق اہل بیت اخوند محمد تقی الحسینی کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ گزشتہ دنوں راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کا جسد خاکی جب کریس پہنچا تو پیر طریقت حضرت سید محمد نورانی نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس کے علاوہ سکردو مقبول میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ ڈوغونی پہنچنے پر علامہ غلام مہدی انجم نے نماز جنازہ پڑھائی۔ میت کھرکوہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ اخوند مرحوم علاقہ کے انتہائی معزز اور ہر دلعزیز شخصیت تھے جس کے باعث ہر اپنا اور پرایا ان کے انتقال پر دکھی تھا۔ کھرکو ہ میں مرحوم کی نماز جنازہ نائب پیر طریقت علامہ سید شمس الدین نماز جنازہ پڑھائی ۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان کے لواحقین میں سرجن اسپیشلسٹ ڈاکٹرعاشق حسین، ممتازمصنف و مترجم ڈاکٹر انجینئر نذیر حسین، کرنل دلشاد حسین، ممتاز سیاسی رہنما مشتاق حسین، اجلال حسین اور فیاض حسین شامل ہیں۔ ان کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں، دینی و سماجی تنظیموں نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اور ان کی رحلت کو ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خلا ایک عرصہ تک پر نہ ہو سکے گا۔

دریں اثنا نوربخشیہ آئی ٹی ٹیم نے مرحوم کے انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیِ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کوصبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔


دیگر تحریریں