پیرزادہ سید شمس الدین کا حاجی حیدر اور پنڈی مسجد کی خادمہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت


24/10/2020

پیرزادہ سید شمس الدین کا حاجی حیدر اور پنڈی مسجد کی خادمہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے خادم مشہور کاروباری شخصیت حاجی حیدر المعروف سلترو اپو حیدر اور جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ امرپورہ راولپنڈی کے مرحوم خادم اپو علی سکساوی کی بیوہ اور علامہ شیخ سکندر حسین اور غلام عباس کی ساس آپی فاطمہ کی وفات پر جانشین پیر طریقت الحاج سید شمس الدین پیرزادہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی دینی خدمات کو سراہا – پیرزادہ نے کہا کہ ان دونوں شخصیات کی مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے لیے بے پناہ خدمات ہیں – مرحوم حاجی حیدر ہمیشہ علماء اور سادات کی خدمت کرنے کے ساتھ غریبوں کی مدد کرنے والے تھے اور آپی فاطمہ نے اپنا گھر بار سب پنڈی مسجد کے لیے وقف کیا تھا –
سید شمس الدین نے حاجی حیدر کے فرزندان اور ان کے بھائی انجینئر محمد اسماعیل اور اپی فاطمہ کے داماد علامہ شیخ سکندر حسین اور پنڈی انجمن کے جنرل سیکرٹری غلام عباس اور دیگر لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی –


دیگر تحریریں