ڈاکٹر انجنیئر نذیر حسین کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دی گئی


24/03/2021

گلگت بلتستان کی مایہ ناز شخصیت انجینئر ڈاکٹر نذیر حسین کو ترقی دیکر چیف انجینئر کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل سپرنٹنڈنگ انجینیئر اور چیف انجینئر سرکل سکردو شگر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ وہ ایک ایماندار اور پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والے آفیسر ہیں۔ وہ سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے فرائض بھی نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے تقریبا تمام اضلاع میں خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کی ایمانداری، محنت، اور لگن کو ہر سطح پرسراہا اور اعتراف کیا جاتا ہے ۔  وہ محقق بھی ہیں اور پی ایچ ڈی اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ ذمہ دار، فرض شناس انجینئر بھی۔ مسلک نوربخشیہ کے سلسلہ ذہب کے پیران پیر کے دست و بازو بھی ہیں۔ ان کا پورا خاندان عشق اہل بیت سے سرشار ہے

Engr Nazir Noorbaskhsia Scholar


دیگر تحریریں