مچلو، حضرت سید محمد (المعروف اپوچو سید) مچلو کی چھٹی برسی عقیدت سے منائی گئی


27/06/2021

مچلو (اقبال انجم سے)
میر واعظ خانقاہ معلیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو ملت و قوم کا عظیم آثاثہ عارف زماں متقی اور پرہیز گار الحاج حضرت سید محمد المعروف اپوچو سید مچلو کی چھٹی برسی نہایت ہی عقیدت و احترام کیساتھ خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو میں منائی گئی۔ اس موقع پر اپوچو سید کے بلند درجات اور ایصال ثواب کیلئے قرآنی خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ حضرت سید محمد المعروف اپوچو سید شمس العلما حضرت علامہ سید علی شاہ المعروف بوا علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے شاگردوں میں سے تھے۔ انہوں ںے کئی دہائیوں تک خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے میرواعظ کی حیثیت سے مسلک حقہ کی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کراتے رہے۔ علم و عمل دونوں میں آپ ایک خاص مقام رکھتے تھے۔ عشق اہل ابیت کا یہ حال تھا کہ جب بھی آپ مصائب بیان کرنے کیلئے منبر رسول پر جلوہ افروز ہوتے تو لوگ تو لوگ آپ کے ساتھ در و دیوار بھی آنسو بہاتے تھے۔ انتہائی مخلص، ایماندار، صوم و صلاۃ کے پابند، کم گو اور پیکر امن کا مجسمہ تھے۔ پانچ سال پہلے متقی پرہیز گار عاشق رسول محب اہلبیت اپوچو سید طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔


دیگر تحریریں