این وائی ایم علی پور کے زیر اہتمام کیریئر کونسیلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد


05/09/2021

این وائی ایم علی پور کے زیر اہتمام کیریئر کونسیلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مختلف موضوعات پر لیکچرز
اسلام آباد [منور وسیم سے ]
نوربخشیہ یوتھ موومنٹ علی پور اسلام آباد کے زیر اہتمام مدرسہ سقائے سکینہ ع میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے کیریئر کونسیلنگ کے حوالے سے اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقریرین نے اپنے اپنے شعبہ کے حوالے سے طلباء کو تعارف کروایا اور ان شعبوں میں آنے والے مسائل اور ان کے حل سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی اپنی تعلیم ,محنت اور لگن کے ساتھ حاصل کرنے کی تلقین کی۔ این وائی ایم علی پور اسلام آباد کی جانب سے 2019 سے کیریئر کونسیلنگ کے سیمینار سالانہ طور پر انعقاد کر رہے ہیں.. آج کے ہونے والے سیمینار میں طلباء کے ساتھ , ساتھ والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی.. والدین نے تنظیم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے این وائی ایم تعلیمی سیل بنانے پر زور دیا۔
مقریرین میں مولانا وقاص علی (پرنسپل مدرسہ)، عتیقہ باجی (بی ایس انگلش) ،ایڈوکیٹ طاہر حسین (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) , انجینئر عابد حسین (سوفٹ ویئر انجینئر ممبر آف نوربخشیہ آئی ٹی ٹیم) . فاطمہ بانو (چائینیز ٹیچر) ، سیاسی و سماجی شخصیت کمال الدین ، مولاناسخاوت ولی ( ایم فل ایجوکیشن لیڈر شیپ اینڈ مینجمینٹ ) , سائرہ (بی ڈی ایس میڈیکل) , آخوند حمید (ڈاریکٹر نیکورکینگ اسلامیک یونیورسٹی) شامل تھے ۔
سیمینار کے اختتام پر صدر این وائی ایم علی پور اسلام آباد صابر حسین نے تمام شرکاء اور خصوصاً معزز مہمانوں اور مقررین کا شکریہ ادا کیا .. صدر صاحب این وائی ایم علی پور اسلام آباد کے اغراض ومقاصد پر مکمل عمل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں مزید ایسے پروگرام اور سیمینار منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


دیگر تحریریں