ہریکون میں عظیم الشان جلسہ ، علمائے کرام کی بھرپور شرکت ، نعت و منقبت سے محفل پرنور


25/10/2021

ہریکون میں عظیم الشان جلسہ ، علمائے کرام کی بھرپور شرکت ، نعت و منقبت سے محفل پرنور
پیرزادہ سید شمس الدین کی صدارت میں علامہ شیخ یونس، سید محمد شاہ، سید علی کوروی ، مولانا الیاس نوری اور دیگر علماء کا خطاب
ہریکون(محمد علی کی رپورٹ)
۱۷ ربیع الاول بروز اتوار خانقاہِ معلیٰ ہریکون میں این واٸی ایم ہریکون یونٹ کے زیرِ اہتمام عید میلاد النبی(ص) اور جشنِ ولادتِ حضرت امام جعفر الصادق (ع) کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسہ بعنوانِِ ” نزولِ صادقین کانفرنس“ منعقد ہوا_ صدارت کی خصوصی نشست پر پیر زادہ سید شمس الدین الموسی صاحب جلوہ افروز تھے جبکہ سید محمد شاہ غورسے صاحب جلسہِ ہذاء کےمہمان خصوصی تھے۔اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داریاں انجنئیر محمد علی نے نبھاٸیں۔بلتستان بھر کے مختلف علاقوں سے پیر طریقت کے جانثاروں کی ایک کثیر تعداد نےاس جلسے میں شرکت کی۔جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف مولانا نور محمد گلشنِ کبیر نے حاصل کیا۔اس کے بعد سید نادر علی الموسوی کوروی نے نعتِ رسولِ مقبول (ص) پیش کی۔ بعد ازاں خانقاہِ معلیٰ ہریکون کے پیش امام مولانا محمد یوسف صاحب نے خطبہِ استقبالیہ پیش کیا۔ قبلہ شیخ محمد یونس صاحب، سید عباس الموسوی میر واعظ خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ گلشن کبیر، علامہ عباس کوروی صاحب ، مولانا الیاس نوری کریس، سید ابراہیم کاظمی صاحب گلشن کبیر ، سید علی الموسوی کوروی صاحب اور حامد حسن صدر این واٸی ایم پاکستان نے سیرتِ محمد و آلِ محمد(ع) پر بھرپور روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ شاہ سید خپلوی، کاشان علی اور برادر مھدی نے شانِ رسالت میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کیے۔ سید سعادت جان شگری ، وقار بلغاری ، سر محمد کاظم کونیسی ،شیر علی میر کونیسی اور صداقت علی ہریکونی نے نہایت ہی عقیدت و الفت کے ساتھ محمد و آل محمد(ع) کی بارگاہ میں قصاٸد و مناقب پیش کیے۔ اعظم علی ہریکونی نے پیرِ طریقت کی شان میں ایک ترانہ پڑھا۔ ظہر اور عصر کی نمازیں پیر زادہ سید شمس الدین الموسوی کی اقتداء میں ادا کی گٸیں۔ مہمانِ خصوصی سید محمد شاہ الموسوی نے اپنے مخصوص انداز میں سیرتِ محمد و آلِ محمد(ع) پر روشنی ڈالی اور این واٸی ہریکون کو کامیاب جلسہ کرنے پر شاباشی دی۔ آخر میں میرِ محفل ، صدرِ جلسہ پیر زادہ سید شمس الدین الموسوی صاحب نے اپنےزریں خیالات کا اظہار فرمایا اور نعت خوانوں اور منقبت خوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہی کے دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اس عظیم اشان جلسے کا اختتام ہوا۔ تمام خطباء و مقریرین نے ہریکون کی عوام کی مسلکٍ حقا کے لٸے دی گٸی لازوال قربانیوں کو سراہا ۔ بعد از نمازِ عصر معزز مہمانوں نے کھانا تناول فرمایا- یوں یہ جلسہ نہایت منظم انداز میں اپنے اختتام کو پہنچا۔۔۔ این واٸی ایم ہریکون اس جلسے میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا از تہہ دل شکریہ ادا کرتی ہے_


دیگر تحریریں