محافل و مجالس


محافل و مجالس

شہدائے کربلا سمیت چہاردہ معصومین علیہم السلام کے ایام ولادت کو عید اور ایام شہادت کو مجالس منعقد کرنا مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے اساس میں سے ایک ہے۔ اس حوالے سے دلائل معقولہ اور دلائل منقولہ موجود ہیں تاہم ان ایام میں چونکہ ان ہستیوں کی تعلیمات کی تبلیغ بھی ہوتی ہے اس لئے ان ایام کے منانے میں تبلیغ دین کا شرعی حکم بھی ادا ہو جاتا ہے ۔ یوں ان محافل و مجالس کو نہ صرف تقدس حاصل ہے بلکہ یہ تبلیغ دین کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں ۔ چنانچہ تمام نوربخشی مساجد میں یہ مجالس و محافل کا تسلسل کیساتھ باقاعدہ اہتمام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ میں اعمال کیساتھ ساتھ ان اعمال کے مرجع و مظہر ہستیوں کا تذکرہ ، ان کی خوشیوں کے موقع پر خوشی منانا اور غم کے موقع پر غم منانا بھی لازمی ہے جو بجائے خود عبادت کا درجہ رکھتا ہے ۔