عیدین کی نمازیں


نماز عید الفطر

یہ دو رکعتوں پر مشتمل واجب نماز ہے یہ باجماعت اور انفرادی دونوں صورتوں میں پڑھی جاسکتی ہے۔ پہلی رکعت میں تکبیرۃ الاحرام کے علاوہ سات تکبیریں پڑھی جاتی ہیں ور دوسری رکعت میں تکبیر قیام کے علاوہ پانچ تکبیریں پڑھی جاتی ہیں، ہر تکبیر کے موقع پر دونوں ہاتھوں کو کانوں کی لو تک اٹھائے اور تکبیر کے بعد یوں کلمہ و درود شریف پڑھے۔
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ
پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اعلیٰ (سبح اسم)ا ور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ شمس ( والشمس )اور قنوت ظہر بھی پڑھیں۔
نیت یوںکی جائے۔
اُصَلِّیْ صَلٰوۃَ عِیْدِالْفِطْرِ بِالْجَمَاعَۃِ اَدَآئً لِّوُجُوْبِھَا قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ

سلام پھیرنے کے بعد سب مل کر بآواز بلند تین مرتبہ یوں تکبیر پڑھے۔
اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ
اس کے بعد اوراد خمسہ پڑھے ۔ دعا گزرچکی ہے۔
اوراد کے بعد تسبیحات فاطمہ زہراؑ بھی پڑھیں۔ سجدہ شکر بجالاکر اختتامی دعا سے فارغ ہونے کے بعد ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد دیں۔

نماز عید الاضحی

نماز عید الفطرکی طرح یہ نماز بھی واجب ہے طریقہ وہی ہے جو نماز عید الفطر کا ہے۔ نیت یوں کی جائے۔
اُصَلِّیْ صَلٰوۃَ عِیْدِالاَضْحیٰ بِالْجَمَاعَۃِ اَدَآئً لِّوُجُوْبِھَا قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ
اوراد خمسہ کے بعد عیدالاضحی کی خصوصی دعا پڑھیں جو گزر چکی ہے۔

خطبہ عیدین

اوراد و تسبیحات سے فراغت کے بعد خطیب خطبہ عید ادا کرے۔ مسنون طریقہ یہ ہے کہ خطیب عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو فطرہ کے احکام اور اس کے حقیقی مصارف کی تعلیم دے اور عید الاضحی کے خطبے میں قربانی کے احکام اور ایام تشریق تک تکبیرات کی تلقین کرے۔ دونوں خطبوں کے پہلے خطبے میں نومرتبہ اور دوسرے خطبے میں سات مرتبہ تکبیر پڑھی جائے۔