نماز فدیہ میت


نماز فدیہ میت
نماز فدیۂ میت مردے کو دفنانے کے دن سے لے کر چالیسویں تک پڑھی جاتی ہے۔
ایک مُردہ مرد کے لئے نیت یوں کرے۔
اُصَلِّیْ صَلٰوۃَ فِدْیَۃِ الْمَیِّتِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ
عورت کے لئے فِدْیَۃِ الْمَیِّتَِۃِ
دو مردوں کیلئے : فِدْیَۃِ الْمَیِّتَیْنِ
دو مردہ عورتوں کے لئے فِدْیَۃِ الْمَیِّتَتَیْنِ
دو سے زیادہ مردوں کیلئے : فِدْیَۃِ الْاَمْوَاتِ
پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص تین مرتبہ اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ تکاثر تین مرتبہ پڑھی جاتی ہے۔
قعدۂ خفیفہ میں مرد کے لئے اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ قَبْرَہٗ (عورت کے لئے) قَبْرَھَا ۔ رَوْضَۃً مِّنْ رِّیَاضِ الْجَنَانِ یا وَلَاتَجْعَلْ قَبْرَہٗ (ھَا) حُفْرَۃً مِنْ حُفَرِ النِّیْرَانِ
پڑھیں پھر سلام پھیر کر فاتحہ خوانی کرے۔