صوفیہ امامیہ نوربخشیہ

محرم کیلئے مکروہ امور


عازم حج کیلئے مکروہ امور
وَیَکْرَہُ الْاِحْرَامُ فِیْ غَیْرِ الْاَبْیَضِ وَفِیْ الثِّیَابِ الْوَسَخَۃِ وَفِی الْمُعْلَمَۃِ وَالْحِنَائُ لِلزِّیْنَۃِ وَالنِّقَابُ لِلْمَرَأَۃِ وَدُخُوْلُ الْحَمَّامِ وَاسْتِعْمَالُ الرِّیَاحِیْنِ وَالْاِکْتِحَالُ بِالسَّوَادِ وَ النَّظْرُ فِی الْمِرْآۃِ وَلُبْسُ الْخَاتَمِ لِلزِّیْنَۃِ وَلِلْمَرْأَۃِ لُبْسُ الْحُلِّیِّ وَالْحِجَامَۃُ اِلاَّ لِضَرُوْرَۃٍ وَلَا بَأْسَ بِحَکِّ الْجَسَدِ وَالسِّوَاکِ مَالَمْ یُدْمِیَا وَیَنْبَغِیْ اَنْ یُّکْثِرَ مِنَ التَّلْبِیَۃِ عَقِیْبَ الصَّلَوَاتِ وَفِی الصُّعُوْدِ عَلَی الْعِلْوِ وَالْھُبُوْطِ اِلٰی السِّفْلِ وَفِیْ تَلَا قِی الْقَوَافِلِ وَبِالْاَسْحَارِ۔
۱۔ایسے کپڑے کا احرام جو سفید نہ ہو۔ ۲۔ میلے اور نقش نگار والے کپڑوں کااحرام باندھنا ۔۳۔زینت کیلئے مہندی لگانا ۴۔عورتوں کیلئے نقاب لگانا ۵۔حمام میںگھسنا ۔۶۔ خوشبو سونگنا ۷۔ کالاسرمہ استعمال کرنا۔ ۸۔آئینہ دیکھنا ۔۹۔زینت کیلئے انگو ٹھی پہننا۔ ۱۰۔عورت کیلئے زیورات پہننا۔ ۱۱۔بغیر مجبوری کے پچنے لگانا ۔جسم کو کھجانے اور مسواک سے اگر خون نہ نکلتاہو تو حرج نہیں۔محرم کو چاہئے کہ نمازوں کے بعد، اوپر کو چڑھتے اور نیچے اترتے وقت ، دوسرے قافلوں سے ملاقات کے موقع پر اور سحر کے اوقات میںکثرت سے تلبیہ پڑھے ۔