صوفیہ امامیہ نوربخشیہ

احرام سے پہلے مسنون امور


فَاِذَا اَرَادَ الْاِحْرَامَ اِغْتَسَلَ اسْتِحْبَابًا اَوْ تَوَضَّأَ وُجُوْبًا وَلَبِسَ اِزَارًا وَرِدَائً وُجُوْبًا اِمَّا جَدِیْدَیْنِ اَوْ غَسِیْلَیْنِ اَبْیَضَیْنِ وَیَسْتَحِبُّ التَّنْظِیْفُ وَالتَّطْیِیْبُ وَقَلْمُ الظُّفْرِ وَحَلْقُ الرَّاْسِ وَقَصُّ الشَّارِبِ وَنَتْفُ الْاِبْطَیْنِ اَوْ حَلْقُھُمَا وَتَنْظِیْفُھُمَا قَبْلَ الْاِحْرَامِ وَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ وَلَوْ صَلّٰی فَرْضَ وَقْتِہِ کَفَاہُ۔
جب وہ احرام کا ارادہ کرے تو غسل کرناسنت اور وضوکر نا واجب ہے ۔ واجبی طور پر ایک پاجامہ اور چادر پہنے ۔ دونوں نئے ہوں یا دھلے ہوئے ہو ں اور سفید ہوں۔ احرام سے قبل صفائی کرنا، خوشبو لگانا،ناخن تراشنا ،سر مونڈنا،مونچھیںکاٹنا، دونوں بغلوں کے بال اکھاڑنا یا مونڈنا مستحب ہے ۔ پھر دو رکعت نماز پڑھے اور حاضر وقت کی فرض نماز پڑھ لے تو بھی کافی ہے ۔