صوفیہ امامیہ نوربخشیہ

فقہ الاحوط کی روشنی میں روزے کی اقسام کیا ہیں؟


فقہ الاحوط کی روشنی میں روزے کی اقسام کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

واجب روزے چھے ہیں: (۱)رمضان کے روزے (۲)اس کی قضاء (۳)نذر کا روزہ اور اس جیسے روزے (۴)کفارات کا روزہ (۵)اعتکاف کاروزہ (۶)قربا نی کے بدلے کاروزہ ۔
حرام اور مکروہ کے علاوہ تمام دنوں کے روزے مستحب ہیں۔
حرام روزے : (۱)عیدین کا روزہ ۔(۲)ایام تشریق کا روزہ (۳) ماہ رمضان کی نیت سے شک کے دن کا روزہ۔( ۴)کسی گنا ہ کیلئے نذر کا روزہ ۔

مکروہ روزے:(۱)سفر میں تکلیف کیساتھ نفلی روزہ (۲)کھانےپرمدعوشخص کا نفلی روزہ۔(۳)میزبان کی اجازت کے بغیر مہمان کا نفلی روزہ ۔(۴)شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی کا روزہ ۔( ۵)مالک کی اجازت کے بغیر غلام کا روزہ ۔