کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


روزہ مفطرات سے بچے رہنے کو کہتے ہیں اور روزہ توڑنے والی چیزیں یہ ہیں ۔
کھانا، پینا اور اس حکم میں شامل ہر فعل یعنی عمداً کسی چیز کو حلق تک پہنچانابشرطیکہ اس کا حلق سے گزار نا ممکن ہو اور ہر وہ چیز جسے پیٹ تک پہنچا یا جا سکے بشرطیکہ اس کو پیٹ سے گزارنا ممکن ہو۔ مثلاً مائع چیزوں سے حقنہ
ہمبستری اور اس حکم میں شامل ہر کام۔ ہر وہ فعل جس سے منی نکل آئے ،
جان بوجھ کر قے کرنا، تاہم اگرعمداً نہ کیا ہو اور وہ حلق سے پیٹ میں واپس نہ جائے تو حرج نہیں۔
عمداً کھا کر، پی کر یا جماع یا اس جیسی کسی بھی شکل میں ہر روزہ توڑنے والی چیز کا ارتکاب کرے جبکہ وہ رمضان میں روزے سے ہو تو اس پر قضا واجب ہےاور کفارہ مستحب ہے۔رمضان کے علاوہ دیگر روزوں میں کفارہ مستحب نہیں تاہم تمام واجبات میں قضاء واجب ہے۔