روزہ واجب کرنےو الی چیزیں یعنی موجبات روزہ کیا ہیں؟


روزہ واجب کرنیوالی چیزیں:
(۱)بالغ ہونا(۲)عقلمند ہونا (۳)مسلمان ہونا (۴)رمضان کے ہلال کا مکمل علم ہونا۔ یہ عمل خود چاند کو دیکھ کر یا کسی عادل کی گواہی سے حاصل ہوگایا ماہ شعبان کے تیس دن پورا ہونے یا غروب آفتاب کے وقت نیرین (سورج و چاند) میںبارہ درجے یا زائد فاصلے کی پہچان سے حاصل ہوگا۔ روزے کی صحت کے لئے حیض و نفاس سے پاک ہونا شرط ہے نہ کہ وجوب کیلئے ۔