صوفیہ امامیہ نوربخشیہ

زین العابدین امام سجاد (ع) کا یوم ولادت


امام حسین علیہ السلام کی نسل، امام زین العابدین علیہ السلام سے آگے بڑی ہے اور حسینی سادات کا سلسلہ نسب، امام علی زین العابدین (ع) سے شروع ہوتا ہے۔

امام علی بن الحسین السجاد علیہ السلام کی تاریخ ولادت کے بارے میں مورخین اور سیرہ نویسوں کے درمیان اتفاق نہیں ہےـ بعض نے پانچ شعبان اور بعض نے ساتویں شعبان اور بعض نے نو شعبان اور بعض نے پندرہ جمادی الاول، ولادت کی تاریخ بیان کیا ہے اور دن کے ساتھ ساتھ، سال کے بارے میں بھی اختلاف نظر ہےـ بعض نے سن 38 ھ، بعض نے سن 36 ھ اور بعض نے 37ھ، بیان کیا ہے۔

امام علی زین العابدین علیہ السلامو سید الشھداء امام حسین بن علی علیہ السلام کے فرزند ہیں اور آپ کی والدہ، ایران کے شہنشاہ یزدگرد سوم کی بیٹی شھر بانو سلام اللہ علیہا ہیں۔

اس اعتبار سے آپ کا سلسلہ عرب اور فارس کے حاکموں کے ساتھ ملتا ہےـ دادا امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام خلیفہ اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کے جانشین اور نانا ایران کا شہنشاہ تھےـ