شب برات۔ بخشش و مغفرت کی رات


نماز لیلۃ البرات
شعبان المعظم کی چودہویں اور پندرہویں تاریخ کی درمیانی رات کو نماز شب برات سو رکعت پچاس سلام کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص دس بار پڑھیں۔
اگر چار رکعت دو سلام کے ساتھ پڑھی جائے تو بھی جائز ہے۔ چار رکعت پڑھنے کی صورت میں ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص پچیس مرتبہ پڑھیں۔ نیت یہ ہے۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ لَیْلَۃِ الْبَرَاتِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ