حمام کا گرم پانی


حمام کا گرم پانی

حمام کا گرم کیا ہوا پانی بھی پاک اور پاک کرنے والا ہے اگرچہ اسے گوبر یا دوسری گندی چیزوں سے گرم کیوں نہ کیا گیا ہو، غسل خانے کا وہ پانی جو مقدار میں قلتین ہوں اس میں جذام ،برص اور خارش زدہ افراد ڈبکی لگائے تو یہ پانی ناپاک ہے۔ یہ دوسری نجاستوں کےبرعکس لوگوں کو نقصان بھی پہنچاتاہے۔ غسل خانوں میں موجود ایسے پانی کا استعمال ہرگز جائز نہیں ہے کیونکہ سرایت کرنے والی بیماریوں سے بچنا واجب ہے۔ غسل خانے کے فرش پر اگر اس پر فرش کے رنگ کے علاوہ اور کسی رنگ کا نشان نہ ہو اور رگڑنے کے باوجود بھی کوئی دوسرا رنگ ظاہر نہ ہو تو دھونے سے پاک ہوجاتا ہے تا ہم اس پر مکروہ طور پر نمازپڑھنا جائزہے ۔