شرائط و ارکان جاننا ضروری ہے


شرائط و ارکان جاننا ضروری ہے
پس جوکوئی اعتکاف نشینی کا ارادہ کرے اس پرواجب ہے کہ اسکی شرائط ،ارکان ، سنتیں اور آداب ایسے عالم ربانی سے سیکھے جس نے کثرت سے اعتکاف کیا ہو اور اس سے مستفید ہوا ہواور اگر وہ اس عالم کی نگرانی میں بیٹھے تو عظیم کامیابی ملی۔
اگر معتکف جو عا م مسجد میں ہو اور جمعہ کی نماز کے لیے دائیں بائیں دیکھے بغیر اپنے حواس کی حفاظت کیساتھ نکل جائے یا کسی جنازے میں شرکت یا کسی مریض کی عیادت یا کسی دینی مصلحت کیلئے یا کسی اور مقصد کیلئے مثلاً عالم ربانی کی مشایعت اور اس کے محتاج مند کسی مسلمان کی مدد کیلئے نکل جائے اور ضرورت سے زیادہ نہ ٹھہرے تو ان صورتوں میں اسکا اعتکاف باطل نہیں ہوگا