ادائیگی کا طریقہ


ادائیگی کا طریقہ
اگرکوئی ایسااما م پا یا جائے جس میں شرائط اما مت موجود ہوں،تویہ صدقات اس امام کے حضور جمع کرائے تاکہ وہ یقینی طورپراصل مستحقین تک پہنچائیں کیونکہ ایسا وہ مستحقین کی صحیح پہچان رکھتے ہیں۔ اگرایسا موجود نہ ہوتوزکوٰۃ دینے والے کیلئے جائز ہے کہ مستحقین میں سے جو بھی ملے اس کو دیدے۔

صدقہ تمام حقداروں میں تقسیم کرنا لازمی نہیں
مذکورہ تمام اقسام میں زکوٰۃ کی تقسیم لازمی نہیں بلکہ صرف ایک فقیر کو دینا جائز ہے۔ اگر وہ فقیر اس زکوٰۃ سے امیرہوجائے تو حرج نہیں تاہم امیر ہونے کے بعد دینا جائز نہیںاگر اسکی تونگری ختم ہو جائے تو جائز ہے۔
غیرسیّدوں کیلئے سادات یعنی ہاشمی، بنی عبدالمطلب اورانکے رشتہ داروں کو ان کی نسبی بلندی کی وجہ سے زکوٰۃ دینا جائز نہیں ہے اور یہ مال کا میل ہے۔

زکوٰة کے واجبات
زکوٰۃمیں نیت کرنانماز کی طرح واجب ہے۔ اپنے مال سے زکوٰۃنکالتے وقت یا مستحقین تک پہنچاتے وقت نیت کرے۔