ازدواجی ذمہ داریاں


شوہر کی ازدواجی ذمہ داریاں

زوجیت کیساتھ زندگی میں شوہر پر یہ چیزیں لازم ہیں۔
(۱)بیوی کیساتھ حسن خلق سےزندگی گزارے۔
(۲)بلا ضرورت سخت رویہ نہ رکھے۔
(۳)استطاعت کے مطابق کھانے پینے اور ملبوسات کا خرچہ دے۔
(۴)کنجوسی کامظاہرہ نہ کرے۔
(۵)بیوقوفوں کی طرح چھوٹے امور میں مار پیٹ اور گالی نہ دے۔
(۶)گھریلو معاملات کی نگرانی میں کوتاہی نہ کرے۔ (۷)بلاعذریا بغیر ضرورت ساتھ سونے میںسستی نہ کرے۔
(۸)اگرکئی آزاد عورتیںہوںتو ان سے برابری کا اچھی طرح لحاظ کرے۔
(۹)صفائی،خوشبو لگانے میںکاہلی نہ دکھائے۔
(۱۰)اس کو اپنے لئے کسب معاش کا حکم مناسب نہیں۔
(۱۱)شوہر پر بیوی کوہر وہ تعلیم دینا واجب ہے جسے اللہ نے اس پر فرض کیا ہے‘اس کوپردہ اور آداب کی تعلیم دینا سنت ہے۔

بیوی کی ازدواجی ذمہ داریاں

بیوی کیلئے مناسب ہے کہ

( ۱)گناہوںکے سو ا دیگر امور میں شوہر کی تابعداری کرے۔

(۲)زبان دراز عورت کی طرح شوہر سےبحث نہ کرے

(۳)شوہر جب بھی جو بھی ارادہ کرے توشرعی عذر نہ ہو تو انکار نہ کرے۔ مثلاً حیض کےایام، بیماری،کوئی درد اور نماز وغیرہ کیلئے وقت کی تنگی۔

(۴)۔شوہرکی اجازت کے بغیر گھر یا گھر جیسے مقامات مثلاً خیموں،ترکی قبہ

(۱)باغات اور میدان کی حدودسے باہر نہ نکلے بشرطیکہ یہ مقامات ان جگہوں میں سے نہ ہو جسے نامحرم دیکھ سکیں ۔

( ۵)صفائی اور خوشبو لگانے میںسستی نہ کرے۔

(۶)شرعی اخراجات کے بعد شوہر سے کوئی ایسا مطالبہ نہ کرے جس کی وہ استطاعت نہ رکھتا ہو ۔

(۷)اگر مظلومہ نہ ہوتو شوہر کیساتھ کشیدہ فضاء میں رہنے کا ارتکاب نہ کرے۔

(۸)غسل اور وضو کرنے ‘نما ز پڑھنے اور جواللہ نے فرض کیا ہے ان میںکوتاہی نہ کرے۔ اگر بیوی کسی شرعی عذر کے بغیر کوئی غلطی کرے تو اس کو ادب سکھا نے کیلئے مناسب چارہ جوئی،بسترالگ کرنا اور مارپیٹ واجب ہے۔ بیوی کیلئے مناسب نہیںکہ بیکار فارغ بیٹھی رہے۔ وہ اپنے حال کے موافق دینی یا دنیوی کسی کام میںمشغول رہے کیونکہ اگر وہ مشغول نہ رہی تو شیطانی وسوسوںاور نفسانی خیالات میں مبتلاہوجاتی ہے لہذا وہ بلاضرورت اپنے اعضاء کوکاموںکی انجام دہی سے بے کارنہ رکھےمثلاًبیماریاں اور درد وغیرہ ۔